اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

HakimKhalid's Blog :: دنیا بھر میں آج عالمی یوم گردہ منایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :: March :: 2010

دنیا بھر میں آج عالمی یوم گردہ منایا جا رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔

گرمیوں میں کم پانی پینے سے گردے میں پتھری ہوسکتی ہے:طبی ماہرین
 
لاہور(ہیلتھ لائن) پوسٹ گریجوایٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و جنرل ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر ممتاز احمد اور یونانی میڈیکل آفیسر قاضی ایم اے خالد نے کہا ہے کہ موسم گرما میں گردے میں پتھری کے مریض خصوصی احتیاط برتیں۔ طبی ماہرین نے کہا کہ گرمی میں گردے کے مریضوں کو زیادہ پانی پینا چاہئے تاکہ پیشاب میں پتھری بنانے والے اجزا کو خارج ہونے میں مدد ملتی رہے کیونکہ یہی رسوب دار اجزا کم پانی کی وجہ سے گردے میں جم کر پتھری کی شکل اختیار کرجاتے ہیں۔ جو لوگ گرمیوں میں پانی کم استعمال کرتے ہیں انہیں گردے کی پتھری کے مرض کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ یونانی میڈیکل آفیسر قاضی ایم اے خالد کے مطابق گردے کی پتھری سے محفوظ رہنے کیلئے ہر ایک گھنٹے بعد پانی کا گلاس پینا چاہئے جبکہ رات کو بھی سونے سے کم از کم ایک دو گھنٹہ قبل پیٹ بھر کے پانی پینا چاہئے۔ اس کے علاوہ ورزش کے بعد اور کھانے کے ساتھ بھی پانی زیادہ پینے سے گردے کے امراض کم لاحق ہوتے ہیں۔

Comments »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2010/03/11/p313/trackback/

No comments yet.

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>