ویلنٹائن ڈے یوم محبت نہیں یوم اوباشی ہے:ینگ مسلمز انٹرنیشنل

لاہور: اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے وطنِ عزیز پاکستان میں کچھ عرصے سے مغرب اور مغرب زدہ ذرائع ابلاغ کی تعلیمات و ہدایات کے زیراثر ایک ایسا طبقہ وجود میںآ چکاہے جس نے تہذیب مغرب کی نقالی کو اپنا ایمان بنا رکھا ہے۔جس ‘’ویلنٹائن ڈے’’ کو منامنا کر ہمارے ہاںبعض ‘’ محبت کے متوالے’’ ہلکان ہوتے جارہے ہیںانہیں جاننا چاہئے کہ یہ’‘تقریب شریف’’ تو اہل مغرب کے لئے بھی بدعت جدیدہ کا درجہ رکھتی ہے اور وہاں بھی اسے منانے والوں کو اچھا نہیں سمجھا جاتا۔آج کل یورپ میں ویلنٹائن ڈے کیسے منایا جاتاہے اور اس کو منانے والے دراصل کون ہیں ؟ اس کی تفصیلات میں جانے کے بعد اس دن کو محض ‘’یوم محبت’’ سمجھنا کسی طوردرست نہیں ۔ یہ تہوار ہر اعتبار سے یومِ اوباشی ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل ینگ مسلمز انٹرنیشنل پاکستان قاضی ایم اے خالد نے مرکزی تنظیم کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ میں کیا انہوں نے کہا کہ مغرب میں ‘’ محبت’’ کا تصور و مفہوم ہمارے یہاں سے یکسر مختلف ہے جس جذبے کو وہاںمحبت (Love) کا نام دیا جاتا ہے وہ در حقیقت بوالہوس(Lust) ہے۔مردوزن کی باہمی رضامندی سے ہر طرح کی بے راہ روی اور زناکاری وہاں ‘’محبت’’ ہی کہلاتی ہے اسی طرح ویلنٹائن جنسی بے راہ روی کے لئے بطور استعارہ استعمال ہوتاہے۔’‘ویلنٹائن ڈے’’ ہر اعتبار سے’‘یوم اوباشی’’ ہے۔جس کا مسلم تہذیب سے دور کابھی واسطہ نہیں’ نہ ہونا چاہئے اور نہ ہو سکتا ہے کیونکہ اس یوم کو فروغ دینے کا اصل مقصد عورت اور مرد کے درمیان نا جائز تعلقات اور ہم جنسیت اور بے راہ روی کو فروغ دینا ہے۔ نہایت افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے ہاں نوجوان نسل کو ان خرافات کے مضمرات سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔اخبارو جرائد اور الیکٹرانک میڈیا میں اس دن کے حوالے سے جس طرح ‘’کوریج’’ دی جارہی ہے عوام الناس میںا س سے اسکے مزید بڑھنے کا امکانات پیدا ہوگئے ہیںجو باعث تشویش ہے۔
٭…٭…٭






![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)













