اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

HakimKhalid's Blog :: ویلنٹائن ڈے ایک اخلاقی اور تہذیبی کینسر...4 :: February :: 2010

ویلنٹائن ڈے ایک اخلاقی اور تہذیبی کینسر...4

مسلمانوں کے لئے اس تہوارکا منانا نا جائز بلکہ کفرہے
اسلام میں عیدوں کی تعداد محدود و ثابت(زیادتی وکمی ممکن نہیں)اور توقیفی ہیں۔ابن تیمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیںعیدین اورتہوارشرع اورمنا ہج ومناسک میں سے ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے کہ ہم نے ہر ایک کیلئے طریقہ اور شریعت مقررکی ہے اورایک دوسری آیت میں اسطرح ہے ہم نے ہرقوم کے لئے ایک طریقہ مقرر کیا ہے جس پروہ چلتے ہیںمثلا قبلہ’نمازاور روزے لہذا ان کا عید اورباقی مناہج میں شریک ہونے میں کوئی فرق نہیں اسلئے کہ سارے تہوار میں موافقت کفر میں موافقت ہے اوراسکے بعض فروعات میں موافقت کفر کی بعض شاخوں میں موافقت ہے بلکہ عیدین اورتہوار ہی ایسی چیزیں ہیں جن سے شریعتوں کی تمیزہوتی ہے اور جن کی ظاہری شعائر ہوتی ہیںتو اس میںکفارکی موافقت کرنا گویاکہ کفرکے خاص طریقے اور شعار کی موافقت ہے اوراس میں کوئی شک نہیں کہ پوری شروط کیساتھ اس میں  موافقت کفرتک پہنچا سکتی ہے اور اس کی ابتدا میں کم ازکم حالت یہ ہے کہ یہ معصیت وگناہ کا سبب ہے اوراسی کی جانب ہی پیارے نبیۖ نے اپنے اس فرمان میں اشارہ کیا ہے کہ یقینا ہر قوم کیلئے ایک عید اور تہوار ہے اور یہ ہماری عید ہے ۔(صحیح بخاری 529صحیح مسلم893 القتضا 11/471-472)
دوسری وجہ یہ ہے کہ اس سے کفار’بت پرست رومیوں اورعیسائیوں کے ساتھ مشابہت ہے اورکفار چاہے وہ بت پرست ہوں یا اہل کتاب ان سے عمومی مشابہت اختیارکرنا حرام ہے’چاہے وہ مشابہت عقیدہ میں ہو’یا ان کی عادات ورسم ورواج ‘یا عید وتہوارمیں۔
 اللہ کا فرما ن ہے’‘اورتم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجانا جنہوں نے اپنے پاس روشن دلیلیںآجانے کے بعد تفرقہ ڈالا اوراختلاف کیا انہیں لوگوں کیلئے بہت بڑا عذاب ہوگا ۔(آل عمران :105)
اورفرمان رسول ۖ ہے جس نے کسی قوم سے مشابہت اختیارکی وہ انہیں میں سے ہے ۔مسند احمد (2/50)
شیخ السلام ابن تیمیہ لکھتے ہیںاس حدیث کی کم ازکم حالت ان سے مشابہت کرنے کی تحریم کا تقاضا کرتی ہے ۔اگر چہ حدیث کا ظاہرمشابہت کرنے والے کے کفر کا متقاضی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ‘’ اورجو بھی تم میں سے ان کے ساتھ دوستی کرے یقینا وہ انہیں میں سے ہے۔
اجما ع :ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے نقل کیا ہے کہ کفار کی عیدوں اورتہواروں میں مشابہت اختیارکرنے کی حرمت پر تما م صحابہ کرام کے وقت سے لیکر اجما ع ہے ‘جیسا کہ ابن قیم رحمہ اللہ نے بھی اسپر علما کرام کا اجما ع نقل کیا ہے۔(القتضا/454اور حام ہل الذم لبن القیم 2/722-723)
اس دورمیں یوم محبت منانے کا مقصد لوگوں کے مابین محبت کی اشاعت ہے چاہے وہ مومن ہوں یا کافر’حالانکہ اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ کفار سے محبت ومودت اوردوستی کرنا حرا م ہے اللہ کا ارشاد ہے ۔’‘اللہ تعالیٰ اورقیامت کے دن پر ایما ن رکھنے والوں کو آپ ‘اللہ تعالیٰ اوراسکے رسول کی مخالفت کرنے والوں سے محبت کرتے ہوئے ہرگز نہیں پائیں گے’اگر چہ وہ کافر ان کے باپ ‘یا بیٹے یا ان کے بھائی یا ان کے قبیلے کے عزیز ہی کیوں نہ ہوں ۔’‘(المجادل :22)
شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے اس آیت میں یہ خبر دی ہے کہ کوئی بھی مومن ایسا نہیں پایا جاتا جو کافرسے محبت کرتا ہو’ لہذا جو مومن بھی کافر سے محبت کرتا اوردوستی لگاتا ہے وہ مومن نہیںاور ظاہری مشابہت بھی کفارسے محبت کی غماز ہے لہذا یہ بھی حرام ہوگی ۔ القتضا (1/490)
 اسلئے مذکورہ بالادلائل کی روشنی میں یہ ثابت ہوا کہ اس تہوار کامنانا یا منا نے والوں کی محفل میں شرکت ناجائز ہے۔
حافظ ذہبی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ جب یہودیوں کی خاص عید ہے اور عیسائیوں کی اپنی خاص عید تو پھر جس طرح ان کی شریعت اور قبلہ میں مسلمان شخص شریک نہیں, اسی طرح ان کے تہواروں میں بھی شریک نہیں ہوسکتا۔(مجل الحکم 3/193)
اس تہوار کومنا نے یا انکی محفلوں میں شرکت کرنے سے ان کی مشابہت’انہیں خوشی وسروراورانکی تعداد میں بڑھوتری حاصل ہوتی ہے جوناجائز ہے۔
 اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ اے ایمان والو!تم یہود ونصاری کو دوست نہ بنا ؤیہ تو آپس میں ہی ایک دوسرے کے دوست ہیں ‘یقینااللہ تعالیٰ ظالموں کو ہرگز ہدایت نہیں دکھاتا۔(المائدہ:51)   
اور شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ لکھتے ہیں کہ مسلمانوں کیلئے جائز نہیں کہ وہ کفارسے ان کے خصوصی تہواروں میں ان کے لباس ‘کھانے’ پینے’   غسل کرنے’ آگ جلانے اور اپنی کوئی عبادت اور کام وغیرہ یا عبادت سے چھٹی کرنے میں ان کفار کی مشابہت کریں ۔مختصر طور پریہ کہ ان کے لئے یہ جائز نہیں کہ کفار کے کسی خاص تہوار کو ان کے کسی شعار کے ساتھ خصوصیت دیں بلکہ ان کے تہوار کا دن’مسلمانوں کے یہاں باقی  عام دنوں جیسا ہی ہونا چاہئے۔(مجموع الفتاو :35/329)
مسلمانوںمیں سے جو بھی اس تہوارکو منا تا ہے اس کی معاو نت نہ کی جائے بلکہ اسے اس سے روکنا واجب ہے کیونکہ مسلمانوں کا کفارکے تہوار کو منانا ایک منکر اور برائی ہے جسے روکنا واجب ہے۔
 شیخ السلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اور جس طرح ہم ان کے تہواروں میں کفارکی مشابہت نہیں کرتے تو اس طرح مسلمانوں کی اس سلسلے میں مدد واعانت بھی نہیں کی جائیگی بلکہ انہیں اس سے روکا جائیگا ۔(القتضا 2/519-520)
 تو شیخ السلام کے فیصلے کی بنا پر مسلمان تاجروں کے لیے جائز نہیں کہ وہ یوم محبت کے تحفے و تحائف کی تجارت کریں’چاہے وہ کوئی معین قسم کا لباس ہویا سرخ گلاب کے پھول وغیرہ اور اسی طرح اگرکسی شخص کو یوم محبت میں کوئی تحفہ دیا جائے تو اس تحفہ کو قبول کرنا بھی جائز نہیں’ کیونکہ اسے قبو ل کرنے میں اس تہوار کا اقرار اور اسے صحیح تسلیم کرنا ہے اور باطل ومعصیت میں مدد ہے۔اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے            نیکی اورپرہیزگاری میں ایک دوسرے کی امداد کرتے رہو اور گنا ہ اور ظلم وزیادتی میں مدد نہ کرو (المائد:3)
یوم محبت کی مبارکبادی کا تبادلہ نہیں کرنا چاہئے اس لیے کہ نہ تو یہ مسلمانوں کا تہوار ہے اور نہ ہی عید اور اگر کوئی مسلمان کسی کو اسکی مبارکباد  بھی دے تو اسے جوابا مبارکباد نہیں دینی چاہئے۔ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اورکفارکے خصوصی شعارجو صرف ان کے ساتھ ہی خاص ہیں ان کی مبارکباد دینا متفقہ طور پر حرام ہے مثلاانہیں ان کے تہواروںیاروزے کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ کہا جائے ‘آپ کو عید مبارک یا آپ کو یہ تہوار مبارک ہو لہذا اگر اسے کہنے والا کفرسے بچ جائے تو پھر بھی یہ حرام کردہ اشیا میں سے ہے اوریہ اسی طرح ہے کہ صلیب کو سجدہ کرنے والے کسی شخص کو مبارکبادی دی جائے بلکہ یہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک شراب نوشی اور بے گناہ شخص کو قتل کرنے اور زنا کرنے سے بھی زیادہ عظیم اور اللہ کو ناراض کرنے والی ہے اوربہت سے ایسے لوگ ہیں جن کے یہاں دین کی کوئی قدر وقیمت نہیںوہ اس کا ارتکا ب کر تے  ہیںاور انہیں یہ علم بھی نہیں ہوتا کہ انہوں نے کتنا بڑا قبیح جرم کیا ہے لہذا جس نے بھی کسی کو معصیت اور نافرمانی یا کفروبدعت پر مبارکبادی دی اس نے اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے غصہ اورناراضگی پر پیش کردیا۔(حکام ہل الذم 1/441-442)

٭…٭…٭

ویلنٹائن ڈے ایک اخلاقی اور تہذیبی کینسر۔۔۔مکمل تحریر

Comments »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2010/02/10/p302/trackback/

No comments yet.

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>