ٹائر جلانے سے کینسر پیدا کرنے والے کیمیکلز وجود میں آتے ہیں: کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان

World Cancer Campaign 2010
ماحولیاتی آلودگی’کینسر کے پھیلاؤ کا اہم سبب ہے: حکیم قاضی ایم اے خالد

لاہور : ماحولیاتی آلودگی’دیگر امراض کے ساتھ ساتھ کینسر کے پھیلاؤ کا اہم سبب ہے اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر قاضی ایم اے خالدنے ہیلتھ پاک کے زیر اہتمام کینسر کے بارے میںشعور و آگہی مہم کے حوالے سے منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ گاڑیوں کے دھویں سے خارج ہونے والاکاربن مونو آکسائیڈ’سیسہ ‘نائٹروجن اور سلفر آکسائیڈ’سڑکوں کے کنارے کوڑے کرکٹ کے ڈھیر’ہسپتالوں کا کچرا ‘سرنجیں’استعمال شدہ بوتلیں’مضرِصحت کیمیائی کچرا’چمڑے کی فیکٹریوں کی آلودگی ‘کارخانوں سے خارج ہونے والا مہلک دھواںاور زہریلی گیسوں کے ساتھ ساتھ شہروں میں خاص طور پر احتجاج کے موقع پر ٹائر جلانے سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی سے ہائڈروکاربن اور دیگر کیمیکلز وجود میں آتے ہیںجو آنکھوں ‘ناک’ گلے اور پھیپھڑوں کے متعدد امراض کے ساتھ ساتھ کینسر کا سبب بھی بنتے ہیں۔ٹائر جلانے سے نہ تو لوڈشیڈنگ میں فرق پڑاہے نہ کشمیر آزاد ہو جائے گانہ ہی اس سے معصوم فلسطینیوں کو کچھ فائدہ پہنچ سکتا ہے اور نہ ہی یہ محبت رسول کا اظہار ہے البتہ اس اقدام سے ہم اپنے ہی لوگوں کو ضرور نقصان پہنچاتے ہیں۔احتجاج کی افادیت اور ضرورت سے کسی طور انکار ممکن نہیںزندہ قومیں احتجاج ضرور ریکارڈ کرواتی ہیں لیکن ہمیں اپنے معصوم بچوں اور بڑوں کی صحت کیلئے احتجاجی طریق کار بدلنا ہوں گے۔معالجین کا کا م صرف علاج کرنا ہی نہیںبلکہ عوام میں شعورِصحت بیدار کرنا بھی ان کی ذمہ داری ہے۔صحت مند پاکستانی معاشرے کیلئے طبی ایسوسی ایشنوں اوردیگرتمام این جی اوز کو بھی کینسر کے بارے میں آگہی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے شعوربیدارکرنے کے ساتھ ساتھ حکومت کو بھی عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔







![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)














سلام
عوام میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ھے
وہ جن کو اپنا غصہ دیکھانا چاھتے ھیں جلوس نکالتے ھیں ان کو کوئ فرق نہیں پڑتا پتھراؤ جلاؤ سے عوام کا ھی نقصان ھوتا ھے
Comment by sadia saher — January 27, 2010 @ 4:18 am