کلونجی کینسراورلیوکیمیاکے علاج میں انتہائی موثر ہے:کونسل آف ہربل فزیشنز
لاہور: طب نبویؐ اوریونانی (ہربل )سسٹم آف میڈیسن میںصدیوں سے استعمال ہونے والی دوا کلونجی پردنیا بھر میںہزاروںمطالعے اور لاکھوں کلینکل ٹرائلزجاری ہیں ۔کلونجی کے سلسلے میں رسول اللہؐکا فرمان ہے کہ اس میں موت کے سوا ہر بیماری سے شفا ہے یہ بات جدید تحقیقات نے بھی ثابت کردی ہے ۔اب تک کی گئی تحقیق کے مطابق کلونجی کے بیج کینسر‘لیوکیمیا‘ ایچ آئی وی ایڈز‘ذیا بیطس ‘بلڈ پریشرہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیززکے علاج میں انتہائی موثر پائی گئی ہے۔اس امر کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے کینسر آگہی مہم کے آغاز کے موقع پر ہیلتھ پاک کے زیراہتمام منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فلو ریڈا میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق کلونجی کینسر اور لیوکیمیا میں بھی مفیدہے نیز اینٹی کینسرکیمیو تھراپی کے مضراثرات و مضمرات کے ازالہ میں بھی فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں کلونجی کے استعمال سے مریضوں کی قوت مدافعت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔جن سنگ جنکوبلوبااور کلونجی کے مرکب کے استعمال سے ایمیون سسٹم کی کارکردگی میں انتہائی بہتری پیدا ہوجاتی ہے تحقیق کرنے والے سائنس دانوں کے مطابق سرطان کے حوالے سے کلونجی کے حوصلہ بخش نتائج میںیقینی پیش رفت ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کلونجی پر آغا خان یونیورسٹی کراچی میں بھی تحقیق ہو رہی ہے اورکلینکل ٹرائلز واسٹڈی نمبرNCT00327054کے مطابق کلونجی کوذیا بیطس بلڈ پریشرہائپر کولیسٹرول ایمیا اورمیٹا بولک ڈیزیزمیں فائدہ مند قرار دیا گیا ہے۔ کلونجی کے کینسرکے حوالے سے مثبت نتائج پرعربی پریس میںبے شمار تحقیقات سامنے آچکی ہیں۔میگزین ’’السرطان الوربی ‘‘کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق کلونجی آئل کو چوہوں میں معدہ کے کینسر پر مفید پایا گیا ۔جبکہ میگزین ’’بحاث مضادات السرطان‘‘ میں کلونجی کے تیل سے کینسر کے ورم کوختم کرنے کے متعلق ایک مصدقہ تحقیق شائع ہوئی ہے۔اسی طرح میگزین’’الاثنو الدوائی‘‘ کے شمارہ میں کلونجی کے تیل سے انسانی دفاعی نظام میں بہتری اورسرطانی زہریلے اثرات میں کمی سے متعلق تحقیق شائع ہوئی ہے۔’’ النباتات الطبی‘‘ نامی میگزین میں کلونجی کے تیل کی تاثیر سے متعلق اور خون کے سفید گلوب پر ثیموکینون کے مجموعہ کے اثرات پر کامیاب تجربہ شائع کیا گیاہے۔
٭…٭…٭
یہی خبر پڑھئیے نوائے وقت پر
یہی خبر پڑھئیے ثنا نیوز پر
یہی خبر پڑھئیے اردو ٹائمز امریکہ پر
یہی خبر پڑھئیے ون پاکستان پر
یہی خبر پڑھئیے اردو نیوز پر








![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)














شکریہ میں نے کلونجی کا پودا نہیں دیکھاتھا ۔ کلونجی کئی امراض میں اکسیر ہے
Comment by افتخار اجمل بھوپال — January 11, 2010 @ 5:12 pm