سوائن فلومیں لہسن کا استعمال موثر ہے:کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان
لہسن قوت مدافعت میں اضافہ کر کے وائرل ڈیزیززسے محفوظ رکھتا ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد

لاہور:کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ وار مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل ہذا اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے کہا ہے کہ لہسن نہ صرف عام فلو بلکہ ایچ ون این ون انفلونزا سے بچا ؤمیں بھی موثرہے۔ روائتی چینی طریقہ علاج اور چینی جڑی بوٹیوں کے معروف معالج ‘’لین یی فانگ’’ سوائن فلومیں لہسن کو انتہائی فائدہ مند بتاتے ہیں۔ یی فانگ کے مطابق چونکہ لہسن انسان کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے لہذا وہ ایچ ون این ون وائرس سمیت ہر قسم کی وائرل ڈیزیززسے بچ سکتاہے۔جبکہ جاپان اور جنوبی کوریا سمیت کئی ایشیائی معاشروں میں مقامی معالج سوائن فلو کے حوالے سے لہسن کے استعمال کا مشورہ دے رہے ہیں۔لہسن زمانہ قدیم سے دوا اور غذا کے طور پر مستعمل ہے۔کئی ممالک میں قدرت کے اس عطیہ سے بلڈپریشر’امراض قلب اور کئی قسم کے سرطان سمیت متعدد امراض کا کامیاب علاج کیا جا رہا ہے۔حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق لہسن میں موجود’‘لیسین ‘’ خون میں موجود خلیوں کے درمیان باہمی رابطے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے جس کی وجہ سے خون کے بہاؤ میں بہتری آتی ہے اور خون کو اہم اعضاء تک آکسیجن لے جانے میںمدد ملتی ہے ۔کھانے میں لہسن کی تھوڑی سی مقدار نہ صرف کھانوں بلکہ صحت کو بھی بہتر بناتی ہے ۔ماہرین نے خون کو کچلے ہوئے لہسن میں ڈبویا جس سے خون کے سرخ خلیوںکے تنا ؤمیں تہتر فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مشرقی ممالک جن میں پاکستان بھی شامل ہے جہاں لہسن کو کھانے میں سبزی کے ساتھ اہم جز کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے وہا ں دیگر مغربی ممالک کی نسبت دل کے امراض کہیں کم ہیں۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور حکومت کی جانب سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ لہسن کا استعمال کر کے سوائن فلو سے بچا جا سکتا ہے۔
٭…٭…٭
HEALTHLINEINT@GMAIL.COM







![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)














لہسن میں اینٹی وائرل، اینٹی اینفلیمیٹری اور اینٹی بیکٹیریل خاصیتیں پائی جاتی ہیں۔
Comment by عمر احمد بنگش — December 26, 2009 @ 3:05 am
لہسن فشارِ خون کا علاج بھی ہے ۔ یہ سارے فلُو عصرِ جدید کے ماہرین کي ایجادات ہیں
Comment by افتخار اجمل بھوپال — December 26, 2009 @ 5:55 pm
آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو نيا سال مبارک
Comment by اسماء پيرس — January 1, 2010 @ 12:25 am