اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

HakimKhalid's Blog :: ایڈزمرض کم جبکہ قہر الٰہی زیادہ ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد :: December :: 2009

ایڈزمرض کم جبکہ قہر الٰہی زیادہ ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد


شی ٹیک مشروم اور لہسن ایڈز کے علاج میں موثر ہیں’ اس مرض کا علاج طب اسلامی یونانی سے ہی وقوع پذیر ہوگا

لاہور: ایڈز مرض کم اور قہرالٰہی زیادہ ہے ۔ہم اگر ایڈز جو کہ سسکتی ہوئی موت ہے ، سے بچنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے معاشرے اور اپنی ثقافت سے عریانی وفحاشی،اخلاقی وروحانی گندگی کو دور کرنا ہوگا ۔ایڈز کا علاج طب یونانی سے ہی وقوع پذیر ہوگاان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنزپاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسرحکیم قاضی ایم اے خالد نے ایڈز کے عالمی دن کے حوالے سے کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک مجلس مذاکرہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھرکے لوگ جس مرض کی ہولناکی سے لرزہ براندام ہیں وہ عالمگیر مرض ایڈزAIDS ہے دنیا کا کوئی خطہ کوئی ملک اس مرض سے محفوظ نہیں ہے ۔دنیا بھر میںچھ کرو ڑ افراد HIVسے متا ثر ہیںجبکہ پاکستان میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد افرادایڈز کے مریض ہیں اوراب تک ڈھائی کروڑ سے زائد افراد اس مرض سے لقمہ اجل بن چکے ہیںہر آٹھ سیکنڈ میں دنیا میں کہیں نہ کہیں ایک شخص ایڈز میں مبتلا ہو رہا ہے یعنی ایڈز کے گیارہ ہزار مریضوں کا روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔ تمام ترترقی کے باوجود موجودہ سائنس’کمپیوٹر اور ایٹم کے اس دور میں دنیا بھر کے جدید میڈیکل سائنس،ایلوپیتھک اور دیگر معالجین کے پاس ابھی تک اس مرض کاکوئی موثر علاج نہیں ہے۔ لیکن تحقیق کے دروازے بند نہیں۔حال ہی میں ایک تحقیق کے مطابق ایک خاص مشروم ‘’شی ٹیک ‘’کلونجی اور لہسن سے ایڈز کے علاج میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے یہ بات طے شدہ ہے کہ اس مرض کا علاج بھی فطری طب اسلامی یونانی سے ہی وقوع پذیر ہوگا۔کیونکہ فرمان الٰہی ہے کہ دنیا میں کوئی مرض ایسی نہیں پیداکی گئی جس کا علاج نہ ہویہ علیحدہ بات ہے کہ انسانی عقل ابھی وہاں تک نہیں پہنچی۔ فی الحال ایڈز لاعلاج ہے اور احتیاط ہی واحد علاج ہے۔ہم اگر ایڈز جو کہ سسکتی ہوئی موت ہے ، سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنے معاشرے اور اپنی ثقافت سے عریانی وفحاشی،اخلاقی وروحانی گندگی کو دور کرنا ہوگا اپنے آپ کو اسلامی آداب زندگی اور اخلاقی حدودو قیود کا پابند کرنا ہوگا ‘’روشن خیالی ‘’کی آڑ میںسیکولراور ملحدانہ عقائد سے بچنا ہوگا کیونکہ ایڈز کے سدباب کایہی واحدطریقہ ہے یہ بات اظہرمن الشمس ہے کہ ایڈز مرض کم اور قہرالٰہی زیادہ ہے اسلام جنسی اور شہوانی خواہش کو بطور ایک جسمانی ضرورت کے تسلیم کرتاہے مگر نہ صرف تسکین و تکمیل کے فطری وسائل کی طرف راہنمائی کرتاہے بلکہ شادی کے بعد جنسی ملاپ کو قانونی وشرعی طورپر جائز اور قابل ثواب قرار دینے کے ساتھ ساتھ مقصد پیدائش نوع انسان کے تابع بھی کردیتاہے لہٰذا قربت کے لمحات ہمیشہ اپنے جیون ساتھی تک ہی محدود رکھنے چاہئیں۔خدانخواستہ خون کی ضرورت پڑے تو ایڈز ٹسٹ شدہ خون کا استعمال کیجئے۔انجیکشن کے لیے قابل اعتماد ڈسپوزایبل سرنج صرف ایک مرتبہ استعمال کیجئے۔باربر اورڈینٹسٹ حضرات اپنے آلات اچھی طرح سٹیریلائزڈ کرنے کے بعد استعمال کریں۔ان احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکریں اور خوبصورت زندگی کوہولناک ودہشت انگیز نہ بنائیں۔
٭…٭…٭

Comments »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2009/12/01/p287/trackback/

No comments yet.

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>