اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد
HakimKhalid's Blog :: ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں صحت کا اہم ترین مسئلہ ہے:ڈاکٹرچیمہ :: November :: 2009

ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں صحت کا اہم ترین مسئلہ ہے:ڈاکٹرچیمہ

 HEALTH LINE INTERNATIONAL
ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں صحت کا اہم ترین مسئلہ ہے:ڈاکٹرچیمہ
شوگر کے مریض سگریٹ نوشی سے اجتناب برتیں: قاضی خالد
 اس مرض سے بچنے کیلئے سادہ غذا کا استعمال’ باقاعدگی سے سیر اور نمازکی پابندی کی جائے

لاہور 09دسمبر: ذیابیطس کا مرض پوری دنیا میں صحت کا اہم ترین مسئلہ ہے۔دنیا بھر میں بڑی تیزی سے پھیلنے والا شوگر کا مرض انسان کو خاموشی سے کھوکھلا کررہاہے۔وطن عزیز میں اس وقت تقریباً 7ملین ذیابیطس کے مریض موجود ہیں ۔مناسب علاج اور احتیاط نہ کرنے پران میں دن بہ دن اضافہ ہو رہا ہے۔ نوعمروں کی ذیا بیطس قسم اول اور ادھیڑ عمر افراد کو لاحق ہونے والی ذیابیطس قسم دوم ‘دونوں بڑھ رہی ہیں ۔ اس مرض سے بچاؤ کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر نہ کیا گیا توعالمی ادارہ صحت کے مطابق2010ء تک مریضوں کی تعداد دوگنا ہو جائے گی۔ ایم ایس گورنمنٹ شاہدرہ ہسپتال وماہر امراض چشم ڈاکٹر ضیاء اللہ چیمہ اورمعروف یونانی میڈیکل آفیسروہیلتھ میڈیا کنسلٹنٹ،حکیم قاضی ایم اے خالد نے ہفتہ ذیابیطس( ڈایابٹیزویک) کے اجراء پر بتایا کہ شوگر کے مریضوں میں اضافے کے بنیادی اسباب غذائی عادات میں تبدیلی’سافٹ ڈرنکس ‘میٹھی و مرغن اشیاء کے استعمال میں بے اعتدالی ‘ٹینشن ‘آرام طلبی ‘اور جسمانی مشقت سے گریز قابل ذکر ہیں۔ڈاکٹر چیمہ نے ذیابیطس کے مریضوں کو خبردارکرتے ہوئے کہا کہ دھندلاپن، کالے نشانات، روشنی کی چمک محسوس ہونا اور ایک یا دونوں آنکھوں میں بصارت کی کمی یا بصارت کا ختم ہوجانا جیسی علامات نظر آئیں تو فوری طور پر اپنی آنکھوں کا معائنہ کروانا چاہئے۔ قاضی خالدنے کہا کہ کیلشیم اور وٹامن ڈی سے بھر پور غذاؤں کا استعمال ذیابیطس کے مرض سے محفوظ بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کیونکہ کیلشیم اور وٹامن ڈی جسم میں انسولین کو اعتدال میں لانے کیلئے مفید ثابت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ سگریٹ نوشی کی وجہ سے ذیا بیطس کے مریضوں میں اچھی کولیسٹرول (HDL)کم ہونے اور خراب کولیسٹرول (LDL)بڑھنے کا خطرہ ہوتا ہے لہذا شوگر کے مریض خصوصا سیگریٹ نوشی سے اجتناب برتیں۔یونانی میڈیکل آفیسر کا کہنا تھا کہ قبض اکثر اوقات شوگر کا باعث بن سکتی ہے کیونکہ اگر آنتوں میں نقصان رساں جراثیم جمع ہو جائیں تو مثانہ اور لبلبہ بھی متاثر ہوئے بنا نہیں رہ سکتا اس خلل کا نتیجہ ذیا بیطس کی شکل میں ظاہر ہوتا ہے۔قاضی خالد کے مطابق ذیابیطس سے بچنے کیلئے ورزش’کھیل ‘میٹھی و مرغن اشیائ کے استعمال میں اعتدال و احتیاط اور پنجگانہ نمازضروری ہے۔
٭…٭…٭
NEWS@HEALTHLINEINT.CO.CC
HEALTHLINEINT@GMAIL.COM
 
 

Comments »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2009/11/09/p282/trackback/

No comments yet.

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>