اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

HakimKhalid's Blog :: زکام ودیگرموسمی امراض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں:حکیم خالد :: November :: 2009

زکام ودیگرموسمی امراض سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کریں:حکیم خالد

پاکستان میں فلو وائرس سے سالانہ کم و بیش چار کروڑ افراد متاثر ہوتے ہیں
کھٹی اشیاء اورٹھنڈے کولامشروبات سے پرہیزکریں’ موسم کی مناسبت سے لباس پہنیں
زکام میں انٹی بایوٹیک ادویات کا استعمال بے معنی ہے۔کیونکہ یہ زکام کے کسی بھی وائرس کو ختم نہیں کر سکتیں
شہد’سبز چائے’جوشاندہ اورد یگر جڑی بوٹیاںسردی وزکام میں زیادہ موثر ہیں: کونسل آف ہربل فزیشنز
 
لاہور08نومبر:موجودہ سرد وخشک موسم میں احتیاطی تدابیراختیارنہ کی جائیں تونزلہ، زکام’کھانسی ‘کرونک سائینوسائٹس(دائمی زکام )نمونیہ’سینے کے انفیکشن، الرجی اور دمے سمیت کئی امراض لاحق ہو سکتی ہیں ۔فلو’زکام یا کامن کولڈاس موسم میںزیادہ وقوع پذیر ہونے والا عام مرض ہے۔ پاکستان بھر میں بالعموم نومبر کے شروع میں ہی فلو اور اس سے متعلقہ امراض کے پھیلاؤ میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ وطن ِ عزیزمیںکم وبیش چارکروڑسالانہ بڑے اور بچے فلو وائرس سے متاثر ہوتے ہیں۔اس امر کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے شعور صحت کے حوالے سے کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ہفتہ وارمجلس مذاکرہ میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ 6ماہ سے دو سال کے بچوںمیں فلو’نمونیہ اورسانس کی دشواری زیادہ خطرناک ہے۔ اس وقت ملک بھرکے تدریسی اسپتالوں کے بچہ وارڈ میں 40فیصد سے زیادہ بچے داخل ہیں جبکہ فیملی معالجین اور ملک کی 76فیصد آبادی میں موجود اطباء کی کلینکس اور مطبوںمیں 60فیصد سے زیادہ مریض نزلہ’ کھانسی اور بخار کی شکایت کے ساتھ آ رہے ہیں۔ فلو وائرس عموما گھر کے ایک سے زیادہ افراد کو متاثر کرتا ہے اور چھوٹے بچوں میں آواز کا متاثر ہونا یا مسلسل کھانسی اس کی خاص نشانیاں ہیں۔ بہت ہی چھوٹے بچوں میں ناک کا بند ہونا’ سانس میں دشواری اور دودھ نہ پینا اہم علامات ہیں۔ اس حوالے سے لوگوں کو احتیاط کرنا چاہئے۔ جس میں دوسروں کے منہ پر نہ چھینکنا اور نزلے کی رطوبت سے بچاؤ اہم ہیں۔ شہد کا استعمال اور سبز چائے فلو سے محفوظ رکھتی ہے۔ تیز بخار اور سانس میں تکلیف ہو تو فوری معالج سے رجوع کریں۔ بچوں میں ناک کو بار بار صاف رکھنا اور دودھ پلاتے رہنا انتہائی اہم ہیں۔واضح رہے کہ 1918 میں امریکا جیسے ملک میں فلو سے دوکروڑ افراد ہلاک ہوئے تھے۔حکیم خالد نے کہا کہ زکام کی انفیکشن کے 12سے 72گھنٹوں میںعلامات ظاہر ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔ جدید تحقیقات کے مطابق زکام کا باعث کئی وائرس بنتے ہیں’ ان میں رائینووائرس ‘کوکس ساکی وائرس اورکرونا وائرس خاص طور پرقابل ذکر ہیںیہ وائرس یا کوئی اور وائرس (جس سے زکام شروع ہو)کسی بھی دوائی سے مرتے نہیں یعنی عام زکام کیلئے آج تک کوئی بھی(ایلوپیتھک) دوائی ایجاد نہیں ہوسکی۔اسلئے ان وائرسوںکے خاتمے کیلئے انٹی بایوٹیک ادویات کا استعمال بے معنی ہے۔البتہ جڑی بوٹیوں پر مشتمل جوشاندہ صدیوں سے اس مرض کیلئے مستعمل ہے اور اچھے نتائج دیتا ہے۔اس کے علاوہ کالی مرچ پاؤڈرایک چٹکی’دارچینی پاؤڈرتین چٹکی اور شہد ایک بڑاچمچ ملا کر ہربل ٹی بنائیں ۔یہ ٹی نزلہ و زکام ‘گلے کی خراش ‘ملیریا’ فلواور سردی میں بہت فائدہ مند ہے۔زکام کے مریض کی غذا میں کاربوہائیڈریٹ ’ پروٹین’ حیاتین اور لازمی نمکیات کا شامل ہونا بے حد ضروری ہے ۔ نیم گرم مشروبات (یخنی’سوپ’شوربہ’چائے ‘کوفی ‘پانی وغیرہ)کی وافرمقدار مریض کے لئے لازمی ہے ۔ بند ناک کے عذاب سے نجات پانے کیلئے امرت دھارا’ سوڈا بائی کارب ‘نیم کے پتے یا نمک( میں سے کوئی ایک) ملے ہوئے نیم گرم پانی کو نتھنوں میں ڈالا جاسکتاہے ۔مریض گرم جگہ آرام کرے ۔بستر میں جانے سے قبل سٹیم لینے سے نظام تنفس کے بالائی حصوں کا ورم کم ہوجاتاہے بندناک کھل جاتی ہے ۔سردی میں کانوں ‘گردن ‘سر’سینہ اور پاؤں کوگرم کپڑے سے ڈھانپ کر رکھنا ضروری ہے ۔کھٹی اشیاء اورٹھنڈے کولامشروبات سے پرہیز کیا جائے۔ زکام کے مریض صابن سے دھوئے بغیر کسی سے ہاتھ ملانے اور بچوں کو اٹھانے سے گریز کریں۔
٭…٭…٭
NEWS@HEALTHLINEINT.CO.CC
HEALTHLINEINT@GMAIL.COM
 

1 Comment »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2009/11/08/p280/trackback/

  1. اچھی ٹپس ہیں

    Comment by arifkarim — November 8, 2009 @ 10:24 pm

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>