اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

HakimKhalid's Blog :: مروہ الشربینی کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اصلی مرکز مغرب ہے: طارق الشربینی :: August :: 2009

مروہ الشربینی کی شہادت نے ثابت کر دیا کہ دہشت گردی کا اصلی مرکز مغرب ہے: طارق الشربینی


شہیدہ حجاب مروہ الشربینی کے بھائی طارق الشربینی نے کہا ہے کہ مروہ الشربینی کی شہادت نے یہ ظاہر کر دیا ہے کہ حقیقی ٹریرایزم کا مرکز مغربی دنیا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق مروہ الشربینی جو "شہیدہ حجاب" کے لقب سے معروف ہو گئی ہیں کی نماز جنازہ میں شریک انکے بھائی طارق الشربینی نے کہا: "ہمارے لئے عرب اور مسلمان ہونے کے ناطے اس وقت مناسب موقع ہے کہ ساری دنیا کو بتائیں کہ حقیقی دہشت گردی کا مرکز مغربی دنیا ہے"۔ انہوں نے مزید کہا: "مغربی ممالک ہمیں رسمی حیثیت نہیں دیتے اور نسل پرستی کا گڑھ ہیں"۔
بین الاقوامی اور جرمن میڈیا پر اس مجرمانہ واقعے کی قابل توجہ کوریج نہ ملنے پر مصری عوام شدید غم و غصہ کا اظہار کر رہے ہیں۔ اسکے علاوہ شہیدہ مروہ الشربینی کی نماز جنازہ میں جرمن سفیر کی غیرحاضری بھی مصری عوام کی طرف سے شدید اعتراض کا باعث بنی ہے۔
پیغام زکواۃ 

Comments »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2009/08/12/p238/trackback/

No comments yet.

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>