اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد

HakimKhalid's Blog :: لاہور میں جمعیت کی”شہیدحجاب “ریلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :: August :: 2009

لاہور میں جمعیت کی”شہیدحجاب “ریلی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شہید حجاب ریلی
لاہور:اسلامی جمعیت طلبہ نے جرمنی میں حجاب کے تنازع پر جرمن دہشت گرد ایلکس ڈبلیو کے ہاتھوں مصری خاتون مروا الشربینی کے قتل کے خلاف ”شہید حجاب“ ریلی نکالی جس میں مصری خاتون کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا اور مروا الشربینی کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اہل مغرب کا مسلمانوں کے خلاف منافقانہ طرز عمل قرار دیا گیا ۔ ریلی اولڈ کیمپس سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی جس میں سیکڑوں طلبہ شریک تھے ۔
طلبہ نے جرمن حکومت ، اقوام متحدہ اور انسانی اور نسوانی حقوق کی ٹھیکیدار این جی اوز کی خاموشی کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ریلی کی قیادت اسلامی جمعیت طلبہ لاہور کے ناظم عبدالباسط نے کی جبکہ لاہور جمعیت کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر وقاص ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل ذیشان احمد ، سیکرٹری اطلاعات سالار سلیمان اور جمعیت کے دیگر قائدین بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے عبدالباسط اور دیگر مقررین نے کہا کہ حجاب کے معمولی تنازع پر انسانی جان سے کھیل جانا مغرب کی پست سوچ کو واضح کرتا ہے ۔ انہوں نے مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے خونی اقدامات کو قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ اہل مغرب مسلمانوں کے خلاف ہر روز ایک نیا محاذ کھولنے کے نت نئے بہانے تلاش کرتے رہتے ہیں اور مروا الشربینی کا قتل بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔
 انہوں نے استفسار کیا کہ کیا مذہب کے نام پر شروع کی جانے والی یہ جنگ دہشت گردی کے زمرے میں نہیں آتی؟
 انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی خاموشی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خاموشی سے ثابت ہوگیا کہ ان کے ادارے محض کٹھ پتلی ادارے ہیں ۔
 انہوں نے استفسار کیا کہ سوات میں جعلی ویڈیو پر واویلا کرنے والے اس وقت اپنے بلوں میں کیوں سر چھپائے بیٹھے ہیں؟
 کیا یہاں عورت کے ساتھ ظلم کا معاملہ نہیں ہے یا اس مسئلے کو اٹھانے پر انہیں ڈالرز نہیں ملیں گے؟
 ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ مروا الشربینی کے قاتل کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر مسلم اقوام مسلمانوں کے خلاف منافقانہ رویہ ترک کر دیں اور اس حقیقت سے انکار مت کریں کہ مسلمانوں کو دبانے اور مٹانے کی تمام تر کوششیں بے سود ثابت ہوں گی اور یہ مسلسل ابھر کر سامنے آتے رہیں گے ۔
 شہید حجاب ریلی میں متفقہ طور پر ایک قرارداد بھی منظور کی گئی جس میں چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس مسئلے کو عالمی عدالت انصاف میں بھر پور طریقے سے اٹھائیں ۔ اس ضمن میں کارکنان جمعیت کی طرف سے ایک خط بھی انہیں ارسال کیا گیا ہے۔
پیغام زکوۃ 

Comments »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2009/08/12/p237/trackback/

No comments yet.

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>