پیارے شہر کراچی پر پھر شیطانیت کا رقص شروع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی میں کل شام سے جاری ہنگاموں اور فائرنگ کے واقعات میں اب تک 17افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 90سے زائد افراد زخمی ہوئے ۔ ہنگاموں کے دوران21گاڑیوں ،چھ دکانوں اور گودام کو آگ لگادی گئی۔ ممبئی بھارت کے واقعات سے بھی اس کا تعلق جوڑا جا رہا ہے۔ دشمن سرحدوں پر آن پہنچا ہے اور ہم آپسی اختلافات میں گھرے ہوئے ہیں۔ یا اللہ مدد ۔۔۔۔۔۔۔۔ مدد فرما۔۔۔۔۔۔۔۔۔اس بکھری قوم کو متحد فرما آمین
زندگی پر سب راستے بند تھے
اور اجل اپنی راہیں بناتی رہی
حبسِ جاں کے لیے ایک جھونکا نہ تھا
بادِ صر صر دیوں کو بجھاتی رہی
فصل گل کو نہ اذنِ سفر مل سکا
اور آندھی قیامت مچاتی رہی
پا بہ زنجیر کر دی گئی روشنی
ظلمتِ شب سیاہی بڑھاتی رہی
رہ میں لٹتا رہا خواب کا کارواں
رہ زنی منزلیں اپنی پاتی رہی
پھر گئے دور کی ابتدا ہوگئی
کل میرے شہر کی انتہا ہو گئی
اور اجل اپنی راہیں بناتی رہی
حبسِ جاں کے لیے ایک جھونکا نہ تھا
بادِ صر صر دیوں کو بجھاتی رہی
فصل گل کو نہ اذنِ سفر مل سکا
اور آندھی قیامت مچاتی رہی
پا بہ زنجیر کر دی گئی روشنی
ظلمتِ شب سیاہی بڑھاتی رہی
رہ میں لٹتا رہا خواب کا کارواں
رہ زنی منزلیں اپنی پاتی رہی
پھر گئے دور کی ابتدا ہوگئی
کل میرے شہر کی انتہا ہو گئی



![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)







کراچی والوں کا تو یہ حال ہے
زندگی جبرِمسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں
Comment by Abdul Qudoos — December 1, 2008 @ 8:20 am