اسلامی جمہوریہ پاکستان زندہ باد
HakimKhalid's Blog :: آج سورائسس (Psoriasis)یعنی چنبل کا عالمی دن منایا جارہا ہے :: October :: 2008

آج سورائسس (Psoriasis)یعنی چنبل کا عالمی دن منایا جارہا ہے

دنیا بھر میں125ملین سے زائد افرادسورائسس میں مبتلا ہیں

 چنبل لاعلاج نہیں’طب یونانی میںاس کا شافی علاج موجود ہے:حکیم قاضی ایم اے خالد

لاہور (الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا) آج سورائسس (Psoriasis)یعنی چنبل کا عالمی دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد اس مرض کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کرنا ہے۔دنیا بھر میں125ملین سے زائد افراد اس مرض میں مبتلا ہیں۔اس امر کا اظہار مرکزی جنرل سیکرٹری کونسل آف ہربل فزیشنز پاکستان اور یونانی میڈیکل آفیسر حکیم قاضی ایم اے خالد نے ورلڈ سورائسس ڈے کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اہل یورپ سورائسس کا زیادہ شکار ہیں۔اس جلدی مرض میںسوزش ہو کر جلد کی سطح کھردری ہو جاتی ہے اورمچھلی کی طرح جلد کے خشک چھلکے اترتے ہیں ۔ آغاز مرض میں چھوٹے چھوٹے سرخ گلابی دانے بنتے ہیں ان پر چھلکوں کی تہہ جم جاتی ہے اور متاثرہ مقام کی جگہ بڑھتی جاتی ہے۔ خارش سے سفید چھلکے اترکر خون بھی خارج ہونے لگتا ہے۔سخت تکلیف دہ یہ مرض ضدی مرض ہے اور جلدی نہیں جاتا ۔اس کا زیادہ زور کہنیوں ’ بازؤں’ گھٹنوں ‘ٹانگوں’ سر اور کمر کے حصوں پر ہوتا ہے ۔گرمیوں کی نسبت سردیوں میں زیادہ ہوتا ہے۔طب مغرب(ایلوپیتھک) کے نزدیک اس مرض کا باعث ایک وائرس ہے۔جبکہ طب یونانی اسلامی کے مطابق اس کا شمار سوداوی امراض میں ہوتا ہے یہ بچوں اور بوڑھوں میں کم ہوتا ہے ۔ البتہ نوجوانوں میں جن کی عمر 20سال سے لے کر چالیس سال کی عمر میں زیادہ ہوتا ہے۔طب یونانی اسلامی کے نزدیک خلط سودا کے سبب ہوتا ہے ۔ زہریلا سوداوی بدنی موادجب جسم خارج کرنے میں ناکام رہتا ہے تویہ سوداوی مواد جلد کو متاثر کرتا ہے ۔ اور دانوںو چنبل کی صورت نمودار ہونے کی کوشش کرتا ہے ۔ اس کے علاوہ نظام ہضم کی خرابی’میلا کچیلا رہنا’ قبض’شراب نوشی’جذباتی تنا ؤ’ ذہنی دبا ؤ’ڈیپریشن سے بھی جلد کی سرگرمی بڑھ کر یہ مرض ہو سکتا ہے ۔ایلو پیتھک ماہرین کے مطابق اس مرض کے علاج کے سلسلے میں ابھی تحقیق جاری ہے اور ہنوز اس کا شافی علاج ان کے پاس نہیں ہے ۔لیکن طب یونانی اسلامی یعنی ہربل سسٹم آف میڈیسن میں سورائسس کا مکمل شافی علاج موجود ہے۔ شہید پاکستان حکیم حافظ محمد سعید کے معمول مطب چند نسخے افادہ عوام کیلئے پیش کئے جارہے ہیںجن کے تین ماہ مسلسل استعمال سے لاتعداد افرادسورائسس سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔(امید ہے اس سے سیکرٹری ہیلتھ کی یہ شکایت کہ حکیم مجرب نسخے مخفی رکھتے ہیں’ دور ہو جائے گی )نسخہ نمبر ایک۔رسوت’چاکسو’نرکچور ‘کتھ سفید ہر ایک 3 گرام ‘چاروں اجزا پیس کر آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر صبح نہار منہ پی لیا جائے ۔ سہ پہر کو قرص رسوت ایک عدد تازہ پانی لے کر کھا لیں اور شربت عشبہ خاص دو چمچے پی لیں ۔نسخہ نمبر 2’گل منڈی دس عدد ، چرائتہ چھ گرام ۔آدھے گلاس پانی میں جوش دے کر چھان کر شربت عناب دو چمچے ملا کر صبح نہار منہ پی لیں ۔اس کے علاوہ اجوائن چالیس گرام’پھٹکری سفیددس گرام’ توتیا ئے سبزدس گرام’ان تمام چیز وں کو لوہے کی کڑاہی میں آگ پر اتنی دیر رکھیں کہ وہ سیا ہ ہو جائے ۔ پھر مثل سرمہ کر کے ویزلین ملا کر مرہم تیا ر کر لیں ۔گرم پانی سے متاثرہ جلد صاف کریںاور یہ مرہم لگائیں یااگر تیار نہ کر سکیں تو حکنول لگائیں۔

1 Comment »

The URI to TrackBack this entry is: http://hakimkhalid.blogsome.com/2008/10/29/p148/trackback/

  1. ایلوپیتھی والے نہیں مانتے کہ بہت سے امراض کا علاج ان کی پیدائش سے قبل موجود تھا

    Comment by افتخار اجمل بھوپال — October 30, 2008 @ 11:02 am

RSS feed for comments on this post.

Leave a comment

Line and paragraph breaks automatic, e-mail address never displayed, HTML allowed: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <code> <em> <i> <strike> <strong>