صحافیوں پر وحشیانہ پولیس تشدد قابل مذمت ہے
طلوع ہوگا
صحافیوں کی آواز کو دبا کر حکومت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے جو موجودہ دور میں ناممکن ہے
حکومت جیو اور دیگرآزاد ٹی وی چینلز کی نشریات فوری بحال کرے : پاکستان طبی جرنلسٹس کونسل
لاہور(نمائندگان الیکٹرانک و پرنٹ میڈیا ) صحافیوں پر وحشیانہ پولیس تشدد قابل مذمت ہے۔ صحافیوں کی آواز کو دبا کر حکومت اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتی ہے جو موجودہ دور میں ناممکن ہے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق صحیح معلومات تک رسائی ہر انسان کا بنیادی حق ہے۔آمریت کی اندھیری رات ہمیشہ رہنے والی نہیںاسے ختم ہوناہی ہے اور بہت جلد میڈیا کی آزادی کا سورج طلوع ہوگاجب میڈیا بے خوف وخطر ایک بار پھر اپنے فرائض منصبی انجام دے سکے گاانشاء اللہ جیوسمیت تمام چینل پھر کھلیں گے۔ ان خیالات کا اظہار صدر پاکستان طبی جرنلسٹس کونسل قاضی ایم اے خالد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک صحتمنداور پرامن معاشرہ کی تشکیل کےلئے اخبارات اور نشریاتی اداروں سے متعلق آرڈیننس واپس لے کر جیو نیوز’اے آر وائے و دیگرآزادٹی وی چینلز کی نشریات فوری بحال کرے۔علاوہ ازیں حکیم قاضی ایم اے خالد کے زیر قیادت پاکستان طبی جرنلسٹس کونسل کے ایک وفد نے اظہار یکجہتی کےلئے جیو کے احتجاجی کیمپ کا دورہ کیا اور گیسٹ بک میں اپنے تاثرات درج کئے۔
- روز مرہ زندگی کے معاملات, حالاتِ حاضرہ, خبر | Time: 12:14 pm (UTC+8)






![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)

















