عید کے دن روزہ دار افرادکھانے پینے میں خصوصی احتیاط برتیں:حکیم قاضی ایم اے خالد
ہمیں ایک ماہ تک اپنے جملہ اعضاء کو آرام دینے کے بعد زود ہضم غذا کی ضرورت ہوتی ہے لہذایکدم بہت زیادہ مرغن غذاؤوں کے استعمال سے بچیں۔
عید کے دن ناشتے میں دودھ سویاں’دوپہرکو سبزی گوشت جبکہ رات کو بھی سادہ غذا کا استعمال کریں اس دوران موسمی پھلوں کا استعمال نیزکولا مشروبات کی جگہ فریش جوسز زیادہ سود مند ہیں۔
یاد رہے کہ پر خوری صحت کےلئے سخت نقصان دہ ہے اعصابی بیماریاں’دماغی کمزوری’ہائی بلڈ پریشر’شوگراور پیٹ کی متعدد امراض زیادہ کھانے سے ہی پیدا ہوتی ہیں رمضان المبارک ہمیں جو نظم وضبط اور اعتدال سکھاتا ہے۔
رمضان کے بعد بھی اسی تسلسل کو قائم رکھ کر ہم مستقل صحتمندرہ سکتے ہیں۔
مندرجہ بالا خبر روزنامہ جنگ لاہور مورخہ 22اکتوبر2006صفحہ3کالم4،
روزنامہ جناح لاہور23 اکتوبر2006صفحہ3کالم5،
روزنامہ اسلام لاہور23 اکتوبر2006صفحہ2کالم3،
(The Nation Lhr)
23
اکتوبر2006صفحہ2کالم4سمیت دیگر پاک و ہند کے بیسیوں اخبارات و الیکٹرانک میڈیا میں ملاحظہ فرمائیں
- روز مرہ زندگی کے معاملات, ہیلتھ نیوز۔خبرنامہ صحت | Time: 8:32 am (UTC+8) No Comments »






![Validate my RSS feed [Valid RSS]](/images/validrss.png)

















